۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امارات و اسرائیل

حوزہ/ متحدہ عرب امارات نے فلسطین پر اسرائیلی قبضے کی سالگرہ کے موقع پر اسرائیل کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسرائیل میں اس دن کو یوم استقلال کے طور پر منایا جاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات نے فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کی ۷۳ویں سالگرہ کے موقع پر غاصب صہیونیوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ اسرائیل میں اس دن کو یوم استقلال کے نام سے یاد کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر متحدہ عرب امارات کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اپنے ٹویٹر کے پیج پر اسرائیل کے یوم استقلال کے موقع پر اسرائیلی شہریوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ جس کے جواب میں اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے لکھا ہے کہ "تمام اسرائیلی شہریوں کی جانب سے آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں"۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .